Thursday, April 8, 2021

10+ hadiths about anger in Islam (Urdu translation)

Anger is a a bad trait, one that we all should try to avoid. There are many Hadiths regarding anger and the instructions to avoid it. 

Let's explore some of the Hadiths of Prophet Mohammad ﷺ and learn why we need to control anger.


 

Hadiths on anger in Urdu
غصے کے بارے میں اہم احادیث ملاحظہ کیجئے
 

حضورﷺ نے فرمایا :

جو شخص غصہ اس وقت پی جائے جب وہ اپنا غصہ نکالنے کی طاقت رکھتا ہو تو اللہ تعالی قیامت کے دن تمام لوگوں کے سامنے اسے بلائیں گے اور اسے اس بات کا اختیار دیں گے کہ جس حور کا چاہے اختیار کرلے۔ [ابو داؤد] 


حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے کوئی وصیت فرمادیجئے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا غصہ نہ کیا کرو۔ اس شخص نے اپنی (وہی) درخواست کئی بار دہرائی۔آپ ﷺ نے ہر مرتبہ یہی ارشاد فرمایا غصہ نہ کیا کرو۔

(بخاری) (جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :2020)


حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا طاقتور وہ نہیں ہے جو (اپنے مقابل کو) پچھاڑ دے بلکہ طاقتور وہ ہے جو غصہ کی حالت میں اپنے آپ پر قابو پالے۔

(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4779) (بخاری)


حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے اور وہ کھڑا ہو تو اس کو چاہئے کہ بیٹھ جائے اگر بیٹھنے سے غصہ چلا جائے (تو ٹھیک ہے) ورنہ اس کو چاہئے کہ لیٹ جائے۔

(ترمذی) (ابوداوُد)


حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا لوگوں کو (دین) سکھاؤ اور خوشخبریاں سناؤ اور دشواریاں پیدا نہ کرو اور جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے چاہئے کہ خاموشی اختیار کرلے۔

(مسند احمد)


حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص ن نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے کوئی وصیت فرمادیجئے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا غصہ نہ کیا کرو۔ اس شخص نے اپنی (وہی) درخواست کئی بار دہرائی۔آپ ﷺ نے ہر مرتبہ یہی ار فرمایا غصہ نہ کیا کرو۔(بخاری) (جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :2020)

No comments:

Post a Comment